ضلعی انتظامیہ کا شہری دفاع کے رضاکاروں کے اجلاس سے خطاب

جہلم (طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہری دفاع کے رضاکار ناصرف ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو حکومت کی پالیسی کے مطابق ہدایات جاری کرنے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل چیف وارڈن شہری دفاع و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راجہ واجد محمود نے آج شہری

دفاع کے رضا کاروں سے ان کی خدمات کے ضمن میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جس طرح جغرافیائی سرحدوں پر افواج پاکستان ملک کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی ہیں اسی طرح شہری دفاع کے رضاکار ملکی دفاع کے لیے اپنے علاقوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور آپ نے جس محنت سے اپنا کام شروع کیا ہے اس میں ناصرف آپ کو اللہ کی طرف سے اجر ملے گا بلکہ لوگوں کی طرف سے جو آپ کو دعائیں ملے گی اس سے آپ کی دنیا اور آخرت دونوں سنوریں گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سول ڈیفنس آفیسر سرفراز خان کے علاوہ شہری دفاع کے تمام رضاکار موجود تھے۔اس موقع پر راجہ واجد محمود نے کہاکہ بلاشبہ شہری دفاع کے رضاکاروں کا کام بہت اچھا ہے لیکن انہیں مزید تربیت کی ضرورت ہے جس کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سول ڈیفنس آفیسر کو ان کی تربیت کے لیے احکامات جاری کیے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ جو کرونا وائرس بحران میں حکومت نے جو بیس نکاتی ایجنڈا جاری کیا ہے اس کے لیے شہری دفاع کے تمام رضاکار اپنے آپ کو تیار رکھیں کیونکہ انہوں نے اس پر رمضان المبارک میں مساجد کے ساتھ ساتھ دوسرے کاروباری اداروں پر عملدرآمد کروانا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close