نوجوان کو زبردستی سینیٹائزر پلا کر مار دیا گیا، خوفزدہ کر دینے والی خبر

ممبئی(پی این آئی)نوجوان کو زبردستی سینیٹائزر پلا کر مار دیا گیا، خوفزدہ کر دینے والی خبر ۔تفصیلات کے مطابق گلیوں اور محلوں میں سینیٹائز ز سپرے کرنے والا 21 سالہ نوجوان کنور پال اسپرے کر رہا تھا، اسی دوران کچھ لوگ راستے سے گزر رہے تھے جن میں سے ایک شخص کے پاؤں پر کچھ چھینٹے پڑ گئے۔ اس

بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔اسی لڑائی کا نتیجہ اس نوجوان کی موت کا سبب بن گیا جس کے بعد 4 افراد نے اسے زبردستی سینیٹائزر پلا کر اسے مار دیا۔کچھ وقت گزر جانے کے بعد جب لوگوںنے کنور پال کو سڑک کنارے دیکھا تو اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔ اس حوالے سے کنور پال کے اہل خانہ نے گاؤں کے سربراہ پر اس کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پردھان اور چار نامعلوم افراد نے مل کر کنور پال کا قتل کیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنور پال جب سینیٹائز کر رہا تھا تب ہی نزدیک سے گزر رہے ایک شخص کے پیر پر سینیٹائزر اسپرے چلا گیا۔گھر والوں نے جھگڑے کی مزید تفصیلات بتائی ہیں کہ جس شخص کے پاؤں پر سینیٹائزر کے چھینٹے گرے تھے، وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس آیا تھا جس کے بعد اس نے ہمارے بیٹے کو زبردستی سینیٹائزر پلا کر مار دیا۔ مقامی لوگوں نے بھی اس بات کی گواہی دی ہے کہ معاملہ معمولی چھینٹے گرنے سے شروع ہوا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان لڑائی اتنی برھ گئی کہ ایک شخص جا کر اپنے ساتھیوں کو لے آیا اور دوسرے شخص کو مار دیا۔ ۔کچھ وقت گزر جانے کے بعد جب لوگوںنے کنور پال کو سڑک کنارے دیکھا تو اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔ ابھی تک پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close