جہلم (طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا گندم خریداری مرکز جہلم کا دورہ۔گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی فراہمی خریداری انتظامات اور کو رونا وائرس حفاظتی اقدامات کا جائز ہ لیا جبکہ احسا س کفالت کیش سنٹر ز میں امدادی رقوم کی تقسیم۔سیکورٹی انتظامات اور سما جی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالہ سے
اقدامات کا معائنہ کیا۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گندم خریداری مرکز جہلم جادہ چوک کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک و ما ل کے افسران اور سنٹر کوارڈی نیٹر ز کو ہدایت کی کہ گندم خریداری مراکز پر باردانہ پہلے آئیے پہلے پا ئیے کی بنیاد پر کا شتکاروں کو بلا امتیاز فراہم کریں اور زمینداروں سے رابطہ کر کے گندم خریداری اہداف کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے تما م گندم خریداری مراکز پر کورونا وائرس پروٹو کول اور حفاظتی اقدامات کوملحوظ رکھتے ہو ئے کا شتکاروں کو سہولیات فراہم کر نے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باردانہ اجراء کے حوالہ سے کسی قسم کی شکایت مو صو ل نہیں ہو نی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سنٹر ز پر آنیوالے کاشتکاروں کو مثالی سروسز فراہم کریں۔کور ونا وائرس سے بچا ؤ کی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا ئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں