دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پولیس کی پٹرولنگ شروع

جہلم(طارق مجید کھوکھر)دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پولیس کی پٹرولنگ شروع،اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد کی قیادت میں ایس ڈی پی او سٹی ڈی ایس پی شاہد صدیق،ایس ایچ او سٹی انسپکٹر جواد انور،ایس ایچ او سول لائن محمد عمران نے آج شہر کی پٹرولنگ شروع کردی ہے جبکہ دفعہ144کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف فوری کاروائی ہو گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات پر عمل کروانا ہماری ذمہ داری ہے جس کو ہم پورا کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close