کراچی(پی این آئی)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور اس دوران ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کئی بار عوام سے اپیل کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل سماجی فاصلہ ہے لہذا عوام گھروں پر رہیں اوررش والی جگہوں پر
جانے سے گریز کریں۔حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران اسکول، کالجز، دفاتر اور شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات اور جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ناکوں کے باوجود کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جس پر پولیس کی جانب سے ایکشن بھی لیا جا رہا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں پیش آیا جہاں ایک ہال میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب جاری تھی اور مہمانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی کہ پولیس نے چھاپہ مار کر دولہے کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لیڈی پولیس اہلکار کچھ ساتھیوں سمیت اسٹیج پر آتی ہے اور دولہے سے اپنے ساتھ چلنے کا کہتی ہے۔دولہے کے قریبی رشتہ دار پولیس اہلکاروں سے کچھ دیر بحث کرتے ہیں جس کے بعد دولہا ان کے ساتھ جانے پر رضا مند ہو جاتا ہے جسے پولیس اہلکار اپنے ساتھ تھانے لے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں