کورونا وائرس سے جاری لاک ڈاؤن نوجوان نے والد کا قتل کر دیا،افسوسناک واقعہ

نیوریاک (پی این آئی)تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جہاں پاکستانی نژاد نوجوان نے اپنے باپ کو قتل کرکے کے لاش کے ٹکڑے کر دیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنے باپ پر چھری کے وار کیے۔بعد ازاں گردن کاٹی اور آنتیاں بھی نکال لیں۔پولیس کے

مطابق 26 سالہ نوجوان عماد احمد نے رات گئے اپنے 57 سالہ باپ کو چھری کے وار کر کے قتل کیا۔واقعے کے بعد ملزم خون آلود کپڑوں میں ہی گھر کے قریب واقع سٹور پہنچا اور خود کو وہاں موجود پولیس افسروں کے حوالے کیا۔نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنے والد کو قتل کر دیا ہے۔جب پولیس نوجوان کے گھر پہنچی تو وہاں پر 57 سالہ شخص کو مردہ پایا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر پر زخموں کے کئی نشان ہے ہیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور ہتھیار رکھنے کے حوالے سے مقدمات درج کرلیئے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق بظاہر عماد احمد کرونا کی وجہ سے شہر میں لاک ڈاؤن کے باعث شدید اضطراب کا شکار لگتا ہے اور اپنے والد کے ساتھ گھر میں مقیم تھا۔بروکلن میں اس طرح کے واقعات پہلے بھی پیش پیش آتے رہے ہیں۔چند سال قبل بھی ایک پاکستانی نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر اپنے باپ کو قتل کردیا تھا۔جبکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نوجوان نے اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔ایک اور واقعہ بھی بروکلن کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں ایک پاکستانی 17 سالہ نوجوان نے پاکستانی امریکن لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو کر دریائے ہڈسن میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی۔نوجوان نے یہ خودکشی لڑکی کے باپ کی وجہ سے کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں