کورونا سے جنگ کے دوران بھی ذخیرہ اندوز متحرک، پیاز ذخیرہ کرنے کی کوشش ناکام

ریاض(پی این آئی)ریاض میونسپلٹی نے ایک سو ٹن پیاز ذخیرہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ سبزی منڈی کے قریب 6 بڑے ٹرک پکڑے گیے ہیں جنہیں گوداموں میں لے جایا جارہا تھا۔ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’منافع خور تاجر پیاز کی بڑی کھیپ ذخیرہ کرکے بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے بعد ازاں زیادہ

قیمت میں فروخت کرنے کاارادہ تھا‘۔میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’واقعہ کے پیچھے تین بڑے تاجر ہیں جو معروف کمپنیاں چلا رہے ہیں، انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے‘۔میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’سبزی منڈی میں غذائی اشیا کے معیار، قیمت اور صفائی کے علاوہ رسد و طلب میں توازن کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے‘۔میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کسی کو کورونا سے بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، طلب ورسد میں توازن کو برقرار رکھا جائے گا‘۔میونسپلٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بحران سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور قیمتیں بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی‘۔میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’مصنوعی بحران پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کرنے پر 10 ملین ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنے پر تاجر کا لائسنس ہمیشہ کے لیے منسوخ ہوسکتا ہے‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close