برمنگھم میں سینئر صحافی سلیم شہزاد پر نا معلوم افراد کا حملہ، شدید زخمی ہو گئے

برمنگھم (خادم حسین شاہین) برطانیہ کے دوسرے بڑے شہربرمنگھم میں نامعلوم مسلح افراد نے سینئرپاکستانی صحافی سلیم شہزاد پر حملہ کر کے شدید زخمی کردیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سلیم شہزاد کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور ایک کندھا بھی ٹوٹ گیا ہے اُن کو بیہوشی کی حالت میں ایمرجنسی

ایمبولینس کے ذریعے کوئین الزبتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد کے سر میں چوٹیں لگنے سے کافی خون بہہ گیا ہے اس لیے ان کو کڑی نگر انی میں رکھا گیا ہے۔ہسپتال ذ رائع کےمطابق سلیم شہزاد ابھی تک بیہوشی کی حالت میں ہیں اس لیےان کےتمام دوستوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی دُعائیوں میں سلیم شہزاد کی صحت یابی کے لیے خصوصی دُعا کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں