ٹشو پیپر چھپانے پر بیٹے نے اپنی ماں کیساتھ وہ سلوک کردیا جو کوئی بیٹا گمان بھی نہیں کر سکتا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کر لیا

کیلی فورنیا(پی این آئی)امریکا میں ٹشو پیپر چھپانے پر بیٹے نے اپنی ماں پر تشدد کر ڈالا، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی قلت ہوتی جارہی ہے، لوگ کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ ٹشو پیپرز کیلئے بھی پریشان ہورہے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی

کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 26 سالہ ایڈریان ین کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے ٹشو پیپر یا ٹوائلٹ پیپر اسی لئے چھپایا تھا کیونکہ وہ اسے بہت زیادہ استعمال کرتا تھا، کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضرورت کی کافی تنگی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایڈریان نے ٹشو پیپر نہ ملنے پر اپنی والدہ کے منہ پر مکا مارا، خاتون کی شکایت پر پولیس نے ان ملزم کو گرفتار کرلیا۔مقامی پولیس کی ترجمان شرلی ملر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، گھروں میں رہنے کی وجہ سے اہلِ خانہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ الجھ رہے ہیں، جس کے باعث ایسے واقعات پیش آرہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں