پتنگ ،منشیات فروش ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالے ملزمان گرفتار

جہلم(طار ق مجید کھوکھر) تھانہ صدر پولیس نے دوارن گشت ملزم محمد احمد اعظم ولد محمد اعظم چغتائی سکنہ باغ محلہ جہلم سے 40عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی حسن رضا تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والےدو ملزمان1۔اسامہ نواز ولد محمد نواز سکنہ ریلوے کالونی جہلم2۔ندیم عباس ولد محمد دلشاد سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی عاطف یونس تھانہ سٹی نے دوارن گشت ملزم ذیشان ولد وکٹر مسیح سکنہ ریلوے کالونی مشین محلہ نمبر 2سے 1200گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد ارشاد تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم عامر شہزاد ولد مشتاق احمد سکنہ سعیلہ جہلم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی غلام مجتبیٰ تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزم راجہ وقار جمروز عرف وکی ولد جمروز خان سکنہ پیرا غیب جہلم کو بحالت نشہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close