تنظیمِ شہری دفاع کے رضاکاروں کو کورونا رضاکار کا نام دے دیا گیا

جہلم (طارق مجید کھوکھر) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تنظیمِ شہری دفاع جہلم کے رضاکاران کو کورونا رضاکار کا نام دے دیا گیا۔  اس حوالے سے محمد توقیر حیدر سِول ڈیفنس آفیسر جہلم نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے تنظیمِ شہری دفاع جہلم کے رضاکاران پہلے دن سے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔ ان رضا کاروں کا کام لوگوں میں سماجی فاصلہ اپنانے، فیس ماسک اور ہاتھ دھونے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا رہا ہے نیز لوگوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی کروایا جا رہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close