فیصل آباد میں رشتہ داروں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 افرادجاں بحق

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ماموں بھانجے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے مظفر کالونی میں پیش آیا ہے جہاں رات گئے گھریلو جھگڑے کے دوران رشتے داروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔فائرنگ کے

نتیجے میں ماموں بھانجا اسلم اور عبدالرحمٰن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ مان بٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جو دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہیں، جبکہ قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں