جہلم پولیس کی کارروائیاں، منشیات، اسلحہ برآمد، مقدمات درج

جہلم (طارق مجید کھوکھر) سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ اے ایس آئی ارشاد حسین تھانہ سول لائن جہلم نے کارروائی کر تے ہوئے پتنگ باز طارق محمود ولد حاجی محمد لطیف سکنہ ڈھوک فردوس جہلم سے 1عدد پتنگ اور 1عدد ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی غلام مجتبیٰ تھانہ سول لائن جہلم نے کاروائی کر تے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم محمد عقیق بٹ ولد محمد شفیق سکنہ محلہ اسلامیہ ہائی سکول جہلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ۔ایس آئی ایس ایچ او محمد عمران تھانہ سول لائن جہلم نے کاروائی کر تے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم شوکت علی ولد جمشید علی سکنہ بلال ٹاؤن جہلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close