تھانہ چوٹالہ کی کارروائی میں قمار باز گرفتار،رقم، موبائلز، موٹر سائیکل برآمد

جہلم (طارق مجید کھوکھر) سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ،۔ اے ایس آئی ارشاد حسین تھانہ سول لائن نے دوارن گشت ملزم عبدالعزیز ولد دوست محمد سکنہ ڈھوک فردوس جہلم سے 20عدد برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی مسعود احمد تھانہ چوٹالہ نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144ض ف اور قمار بازی کرنے والے 5 ملزمان 1۔لال خان ولد شاہ محمد 2۔طارق حسین ولد محمد ایوب 3۔طارق محمود ولد محمد اکرم 4۔منظور حسین ولد نورداد5۔احسان الحق ولد محمد اصغر سکنائے خورد کو گرفتار کر لیا جن سے قبضہ سے رقم مبلغ 12350روپے،5عدد موبائل فونز اور 2عدد موٹرسائیکلز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی ارسلان یاسیٰن تھانہ دینہ نے کاروائی کر تے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم فرحان بٹ ولد عبدالمجید سکنہ محلہ غازی ٹاؤن دینہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اے آیس آئی خضر حیات تھانہ چوٹالہ نے کاروائی کر تے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان 1۔آصف محمود ولد طار ق محمود 2۔محمد شریف ولد محمد شیر سکنائے بھائی لوڈن جہلم کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close