جہلم (طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے احساس کفالت پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والی رقوم کے مراکز وزٹ کیے اور بہترین سیکورٹی انتظامات پر سرکل افسران، ایس ایچ اوز صاحبان اور پولیس اہلکاروں کو شاباش دی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول جہلم، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جہلم، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک اکا دینہ کا وزٹ کیا اور احساس کفالت پروگرام کے عملہ سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیاضلع جہلم میں کل 11 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں احساس کفالت پروگرام کے تحت روپے تقسیم کیے جائیں گے۔ضلع ہذا میں 4 تحصیلوں میں احساس کفالت پروگرام کے مراکز کی اوورآل سپرویڑن ڈی ایس پی/ایس ڈی پی اوز سر انجام دے رہے ہیں اور آفسران و جوانوں کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریف کر رہے ہیں ضلع جہلم میں احساس کفالت پروگرام کے مراکز پر متعلقہ ایس ایچ اوز، پولیس اہلکار،ایلیٹ سیکشنز، محافظ سکواڈز اور ٹریفک سٹاف تعینات کیے گئے ہیں تا کہ مستحق افراد کو پر امن ماحول میں رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے،جملہ افسران و ملازمین کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ دوران ڈیوٹی ماسک، گلوز اور ہینڈ سینیٹائزرز کے استعمال کو یقینی بنائیں اور امداد وصول کرنے والے افراد کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں سوشل ڈسٹنس کے تحت مناسب فاصلہ اختیار کر نے کی تلقین کی جائی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں