جہلم(طارق مجید کھوکھر) عبدالوحید بٹ،نوید احمد،عرفان علی،محمد طارق نے کہا کہ جہلم میں انتظامیہ کی غفلت سے لاک ڈاؤن کا رجحان ختم ہو چکا ہے ہر جگہ آپ کو گروپوں کی صورت میں نوجوان اور انسان گھومتے نظر آتے ہیںاور نوجوان اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر پتنگیں اڑا کر کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہے ہیں جو کہ ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ چند دکانیں بند کرنے سے لاک ڈاؤن نہیں ہوتا جبکہ اگر لاک ڈاؤن کا کہا جائے تو وہ میرپور آزاد کشمیر کی انتظامیہ اور پولیس نے جس طرح لاک ڈاؤن کروایا ہے اسی وجہ سے وہ کرونا وائرس سے محفوظ ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا کہ اپنے ماتحت افسران کو لاک ڈاؤن کے ضمن میں اقدامات کرنے کے بارے میں ہدایت کریں اور اس کو یقینی بنائیں جبکہ بلاوجہ کھانے پینے کی دکانیں کھولنے کی اجازت دینا حکومت کے قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے جس کو بند کیا جائے کیونکہ کئی تکہ شاپس، تکہ کباب شاپس رات گئے تک کھلی رہتی ہیں اور لوگ ان میں بیٹھ کر کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے لطف اندوز ہوتے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں