کراچی(پی این آئی)کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے انتظار قتل کیس کے مرکزی ملزم اے سی ایل سی سابق ایچ ایس او طارق محمود کی درخواست ضمانت پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔انسداد دہشتگردی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت کیس کے
مرکزی ملزم سابق ایچ او طارق محمود کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کے ملزم طارق محمود جیل میں علیل ہیں اور جیل میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں لہذا ضمانت پر رہا کیا جائے۔عدالت نے مرکزی ملزم طارق محمود کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی، کیس میں ابتک 5 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ 13 جنوری 2018 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان انتظار جاں بحق ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں