کورونا سے بچاؤ کیلئے ضلع جہلم میں جراثیم کش محلول کا سپرے

جہلم(طارق مجید کھوکھر) کورونا سے بچاوٗ کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت ضلع بھر میں انسداد کورونا جراثیم کش محلول کا سپرے کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز مشین محلہ جہلم، نولکھا اڈا جہلم، آرمی کیمپ دینہ، دینہ مین بازار، سوہاوہ ریلوے سٹیشن، کالا گجراں، روہتاس روڈ دینہ، رورل ہیلتھ سینٹر للہٰ پنڈ دادنخان سمیت دیگر علاقوں ڈس انفیکشن سپرے کیاگیا ہے، اسی طرح حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر چاروں شہروں کے مختلف مقامات پر سپرے کا کام جاری ہے، جس میں محکمہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز معاون ثابت ہو رہی ہیں، ضلع جہلم میں سپرے کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، عوام الناس سے گھروں میں محفوظ رہنے کی اپیل کی جاتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close