زعمائے جماعت اھلسنت برطانیہ کی طرف سے پیر محمد طیب الرحمان قادری و دیگر احباب کے لیے دعائے صحت کی اپیل

برمنگھم (خادم حسین شاہین) تمام زعمائے جماعت اھلسنت برطانیہ کی جانب سے تمام علماء كرام اورمشائخ عظام اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ھے کہ جماعت اھلسنت برطانیہ کے سینئر نائب امیر اور قادریہ ٹرسٹ کے چیئرمین حضرت علامہ پیر محمد طیب الرحمان قادری صاحب اور ان کے علاوہ عظیم ثنا خوان

رسول حافظ محمد قاسم صدیق چشتی اور انکی والدہ محترمہ اور عظیم سماجی رہنما محترمہ سمیرا فرخ صاحبہ آف برمنگھم اور محترم راجہ زاہد نواز صاحب آف والسل یہ تمام احباب ان دنوں شدید علیل ھیں اور ھوم آئسولیش میں ھیں تمام مسلمانوں سے انکی صحت یابی کے لیے خصوصی دُعاؤں اپیل کی جاتی ھے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا ھے کہ اللہ تعالی پیر طیب الرحمان قادری صاحب سمیت ان تمام احباب کو اپنے حبیب لبیب جناب سید العالمین محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے شفائے کاملا عاجلا عطا فرمائے اور ان کے وجود مسعود کو صحت وسلامتی عطا فرمائے آمین۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close