ہر قسم کے مریضوں کے لیے ہسپتال کے مین گیٹ پر ڈس انفیکشن بوتھ نصب

جہلم(طارق مجید کھوکھر)کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے افواج پاکستان، ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور محکمہ صحت نے جو اقدامات کیے ہیں اس کے خاطر خواہ مثبت اثرات برآمد ہورہے ہیں اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کا جب دورہ کیا تو اس میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 31 تھی جبکہ ان میں سے 23 کے رزلٹ پازیٹو آئے تھے جبکہ پانچ کے نیگٹو اسی طرح تین مریضوں کے ٹیسٹ اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں اس موقع پر چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے بتایا کہ ہسپتال میں آنیوالے ہر قسم کے مریضوں کے لیے ہسپتال کے مین گیٹ پر ایک ڈس انفیکشن بوتھ نصب کروایا ہے جبکہ جو مریض اور ان کے لواحقین ہسپتال میں علاج کے لیے آتے ہیں انہیں اس بوتھ سے گزار کر جس میں پانی اور کلورین کا چھڑکاؤ کرنے کے بعد انہیں ہسپتال میں آنے دیا جاتا ہے جس کیوجہ سے بہتر صورتحال ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ لوگ جتنا اپنے آپ کو محدود رکھے گے اتنا ہی محفوظ رہینگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں