خفیہ اطلاع پر پاک نیوی کا انٹیلی جنس ٹیم کے ساتھ مل کر مطلوبہ جگہ پر چھاپہ،96 کلوگرام کرسٹل میتھم فٹامائن برآمد

کراچی(پی این آئی)تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ ابراہیم حیدری کے علاقے میں ساحلی پٹی کے قریب بھاری مقدار میں کرسٹل میتھم فٹامائن(منشیات) چھپائی گئی ہے۔خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹرعرفان جاوید کی جانب سے فوری طورپر ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی اور

دیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔کسٹمز ٹیم نے پاکستان نیوی کی انٹیلی جنس ٹیم کے ساتھ مل کرمطلوبہ جگہ جہاں پر منشیات چھپائی گئی تھی چھاپہ مارکر ایک ارب 54 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی 96.441 کلوگرام کرسٹل میتھم فٹامائن (منیشات) ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ابتدائی تفتیش اس امرکا انکشاف ہواہے کہ منشیات سمندری راستے بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش کی جارہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں