وزیراعلی پنجاب کا جہلم میں کیڈٹ کالج میں قائم قرنطینہ مرکز کا تفصیلی دورہ

جہلم (طارق مجید کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارضلع جہلم کا دورہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کیڈٹ کالج میں قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا۔انہوں نے کیڈٹ کالج میں 120 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹرکا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قرنطینہ سینٹر میں متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیاوزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج میں قائم قرنطینہ سینٹر میں دستیاب سہولتوں اورانتظامات کو سراہا اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ بیرون ملک سے آئے تمام لوگوں کی سکریننگ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،بیرون ملک سے آئے لوگوں کے گھروں کی جیو ٹیگنگ ہوگی کوروناکی وباء سے بچنے کیلئے سماجی فاصلے ضروری ہیں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا زندگیوں کو محفوظ بنائے گا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے بروقت موثر اقدامات کیے ہیں،حکومتی پابندیاں شہریوں کی صحت اورحفاظت کیلئے ہیں۔شہریوں کے تعاون سے کورونا وباء کو شکست دیں گے۔کورونا کے خلاف یہ جنگ ہم سب نے ملکر لڑنی ہے۔اس جنگ میں واحدآپشن صرف جیت ہے۔جہلم میں 28 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا کہ جہلم میں  1327 لوگ بیرون ملک سے آئے،جن کی دوبار سکریننگ کی گئی ہے۔جہلم میں 552 مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔جہلم میں مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی سہولت 1022 بستروں تک بڑھائی جائے گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن و انفراسٹرکچر،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کے علاوہ جہلم ضلعی افسران موجود تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں