میرپور(طارق مجید کھوکھر)سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف جسٹس آزاد و جموں کشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ کے تمام آ فیسران اور ملازمین سے خطاب کیا۔ جسٹس غلام مصطفیٰ مغل معزز سینئر جج سپریم کورٹ نے بھی چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جناب چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا حکم دیا جس نے ہمیں ریاست کے سب سے بڑے اور انتہائی با وقار ادارہ میں خدمات کی انجام دہی کے لئے منتخب فرمایا۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے تمام آفیسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ اپنے گھر، خاندان اور معاشرہ میں نماز کی ادائیگی کی تلقین کریں خود بھی نماز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور دوسروں کو بھی نماز کی ترغیب دیں۔ سپریم کورٹ کا سارا عملہ ایک کنبہ ہے اور الحمدللہ تمام افسران اور ملازمین کی کارکردگی قابل رشک ہے۔ جملہ سٹاف ممبران قابل احترام ہیں۔ محنت اور لگن کے ساتھ دیانتداری سے امور کی سرانجام دہی اس ادارہ کے وقار اور سربلندی کے لئے لازمی تقاضا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ دیانتداری اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی پیروی ہم سب پر لازم ہے۔ کسی ادارہ میں تعینات آفیسران کا لباس ان کی شخصیت اور نفاست کی پہچان ہوتا ہے لہٰذا جملہ آفیسرز اپنے لباس کا خصوصی خیال رکھیں۔ گریڈ 16 سے کم عہدہ کے جن ملازمین کا لباس متعین شدہ ہے وہ اپنے لباس کا خیال رکھیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ رجسٹرار، ایڈیشنل رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹرار اور دیگر آفیسرز کے دفاتر کا وقار اور احترام لازم ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا کمی نہیں آنی چاہیئے۔ آفیسرز اور ملازمین ہر قسم کے معاملات میں رجسٹرار سپریم کورٹ یا دیگر متعلقہ آفیسرز کے روبرو ہی پیش کر سکتے ہیں، براہ راست چیف جسٹس یا جج صاحبان تک رسائی مناسب نہیں اورا س کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دیئے گئے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ تمام شعبہ جات میں کام کی تقسیم کار عمل میں لائی جائے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں