پولیس کی کارروائیاں جاری،ملزمان گرفتار،مقدمات درج

جہلم(طارق مجید کھوکھر) سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،۔اے ایس آئی غلام مجتبٰی تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزم سمیع اللہ ولد عبدالمنان سکنہ ماچھی وال لالہ موسیٰ حال محمودآباد سے 145 عدد پتنگیں، احمد حسن ولد اشتیاق احمد سکنہ مشین محلہ نمبر 3 جہلم سے 135 عدد پتنگیں، محمد علی ولد مظہر اقبال سکنہ کمیلا روڈ اسلام پورہ جہلم سے 5عدد پتنگیں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔۔اے ایس آئی فیاض احمد تھانہ صدر نے دوران گشت ملزم سیف اللہ ولد رحمت اللہ سکنہ کالا دیو جہلم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close