ڈی ایچ کیو جہلم میں کرونا کا مقابلہ کرنے والے طبی عملے کو پولیس کا گارڈ آف آنر

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو پولیس نے گارڈ آف آنر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی ایچ کیو جہلم کے ڈاکٹرز اور عملے کو فرنٹ لائن پر مریضوں کا علاج کرنے پر جہلم پولیس کے

جوانوں کی طرف سے سلامی دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ دیگر عملے کو بھی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش، اے ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی، چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان سمیت ضلع بھر سے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان، پولیس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، سول ڈیفینس، میونسپل کارپوریشن جہلم، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، مقامی میڈیا جہلم سمیت دیگر ضلعی محکموں کا کردارقابلِ ستائش ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے نے اس موقع پر کہا ہے کہ جہلم پولیس کامورال بلند ہے اور وہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پوری قوم کے شانہ بشانہ ہے،سلامی کے موقع پر موجود تمام افراد میں ایک میٹر تک فاصلہ رکھا گیا، ڈپٹی کمشنر نے جہلم کے غیور عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close