ریسکیو1122کی طرف ڈسٹرکٹ جیل جہلم کی تمام جگہوں پر کلورین سپرے کیاگیا

جہلم(طار ق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا قیدیوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری منشاء سندھو نے ان کا استقبال کیا اور ان کے ہمراہ جیل کی تمام بیرکس قرنطینہ وارڈ کا تفصیلی معائنہ کرنے کے

ساتھ ساتھ تمام بیرکس میں قیدیوں کو رکھنے کے بارے میں تمام تفصیلات سپرنٹنڈنٹ جیل سے لیں اور انہیں چیک کیا۔ اسی طرح ریسکیو1122نے جیل کے تمام بیرکس میں تمام راستوں ہسپتال اور میڈیکل سٹور کے ساتھ ساتھ جیل کے کیچن اور سٹور جیل کالونی میں تمام رہائشی افراد کے گھروں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دیواروں اور دروازوں اور تمام جگہوں پر سپرے کیا جبکہ یہ کلورین سپرے تمام بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اللہ نے ہم پر جو ذمہ داری ڈالی ہے اس کے لیے ہم اپنے ضمیر اور اپنے اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں اگر ہم سب مل کر بحیثیت قوم اس میں اپنا کردار ادا کریں تو انشاء اللہ کوئی بیماری اور وباء ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ہمیں اللہ تعالی سے رحم اور کرم کی اپیل کرکے اس موذی بیماری سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے تمام معاملات درست قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جیل میں آنیوالے تمام ملازمین سینٹائزر ہینڈ واش صابن اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنا کر اس کرونا وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close