تازہ ترین

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک جاری، ملزمان گرفتار،مقدمات درج

جہلم(طارق مجید کھوکھر) سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،۔اے ایس آئی محمد ارشاد تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم علی حیدر ولد محمد ریاض سکنہ کیانی گراؤنڈ بلال ٹاؤن جہلم سے پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی عاطف یونس تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم

نعمان علی ولد غضنفر علی سکنہ ڈھینڈہ جہلم سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی ضمیر حسین تھانہ جلالپور شریف نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 39/20بجرم 337Hii/188ت پ تھانہ جلالپور شریف نے ملزم محمد اشرف ولد غلام حیدر سکنہ سگھر پور کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ پولیس تھانہ صدر نے چوکیدار عبدالمنارف کے قاتل کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا آلہ قتل برآمد،قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سلیم اکبر DSP/SDPOصدر سرکل,ایس ایچ او تھانہ صدر محمد افضل کو خصوصی ٹاسک دیا جس پر ملزم طارق محمود ولد جمعہ خان ساکن محلہ خیابان راولپنڈی کو گرفتار کر کے ملزم سے آلہ قتل چھری اور لوہے کا راڈ بھی برآمد کر لیا مزید تفتیش جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی صدر سرکل,ایس ایچ او تھانہ صدر، انوسٹی گیشن افسر اور انکی ٹیم کو CC IIIسرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں