چترال (گل حماد فاروقی) تحصیل میونسپل انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ جراثیم کش مہم شروع کر دی گئی ہے۔ چترال کے مختلف عوامی مقامات جہاں لوگوں کا زیادہ رش ہوتا ہے یا سرکاری عملہ رہتا ہے وہاں تحصیل میونسپل انتظامیہ نے جراثیم کش سپرے کیا۔ ریسکیو کے فائر بریگیڈ میں پانی میں کو کلورین، اور ایٹانول ملاکر اس کا سپرے کراتے ہیں تاکہ اس سے جراثیم کا حاتمہ ہو۔ چترال پولیس لائن اور ڈی پی او کے پرانے دفتر، تھانہ چترال، عدالتوں اور سبزی منڈی میں جراثیم کش سپرے کرایا گیا۔ ریسکیو کے فائر آپریٹر راحت اللہ نے کہا کہ ہم ٹی ایم اے کے ساتھ اشتراک پر چترال کے محتلف مقامات میں جراثیم کش سپرے کررہے ہیں تاکہ ان مقامات پر جہاں لوگوں کا زیادہ آنا جانا ہو کورونا وائرس کا خطرہ نہ ہو۔امین الرحمان تحصیل آفیسر ریگولیشن نے بتایا کہ اس سپرے کی بنیادی مقصد جراثیم کا حاتمہ کرنا ہے اور اس پانی میں جراثیم کش ادویات ملاکر مختلف عوامی مقامات پر سپرے کراتے ہیں ہم نے محتلف جگہوں میں سینٹیز ر لگائے ہوئے ہیں تاکہ لوگ اسے استعمال کریں اور اپنے ہاتھوں کو صاف کریں تاکہ ان کو جراثیم کا خطرہ نہ ہو اور چترال کو ہم کورونا سے پاک رکھیں۔ انہوں نے اتالیق چوک میں بینرز بھی لگائے جس میں عوام کیلئے یہ پیغام درج تھا کہ وہ بغیر ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ لوگوں سے ہاتھ اور گلے ملانے سے اجتناب کریں اور اپنے گھروں میں رہیں۔ واضح رہے کہ چترال میں ابھی تک کورونا کی تشحیص کیلئے نہ تو کوئی سکینر، لیبارٹری ہے اور نہ ہی آئسولیشن وارڈ میں ونٹی لیٹر موجود ہے اگر کوئی مشکوک مریض کو ہسپتال لایاجاتا ہے تو اسے پشاور ریفر کیا جاتا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں