ممبئی(پی این آئی)دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لاک ڈاؤن جاری ہے ۔بھارت کے شہر ممبئی کے ایک رہائشی نے لاک ڈاؤن میں گھر سے نکلنے پر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق اپنے چھوٹے بھائی کے قاتل 28 سالہ راجیش لکشمی نے بدھ کے روز اپنے چھوٹے
بھائی درگش کو لاک ڈاؤں کے باوجود گھر سے باہر نکلنے پر قتل کیا۔ لاک ڈاؤن میں مقتول درگش اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر کا سودا سلف لینے نکلا ، جب واپس آیا تو بڑے بھائی نے گھر سے باہر نکلنے کی وجوہات پوچھیں ، جس پر دونوں کی بحث طویل ہوئی اور جھگڑے کی صورت اختیار کرلی۔غصے میں مقتول نے بھابھی کے منہ پر تھپڑ مارا، جس کے ردعمل میں بھائی نے اس پر چھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔چھریوں کے وار سے مقتول شدید زخمی ہوا، قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور موت واقع ہوگئی۔ملزم کے خلاف قریبی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں