جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

جہلم(نامہ نگار)سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔ذوالفقار احمد اے سی جہلم نے دوران چیکنگ دوکاندار جنید ظفر ولد ظفر اقبال سکنہ روہتاس روڈ جہلم کو موبائل شاپ کھولنے اور دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر دیا۔۔ذوالفقار احمد اے سی جہلم نے دوران چیکنگ دوکاندارظل سبحان ولد محمد ارشد سکنہ روہتاس روڈ جہلم کو ویڈوز گیمز سنٹر کھولنے پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر دیا۔۔اے ایس آئی محمد معروف تھانہ سٹی نے دوران گشت /چیکنگ دوکاندار طلحہ رشید ولد ارشد محمود سکنہ چتن جہلم نے خانساماں محلہ ریلوے روڈ پر برین نیٹ کیفے کھول رکھا تھا اور کافی لوگ اکھٹے کر رکھے تھے مذکورہ شخص نے دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی ظہیرالدین بابر انچارج پولیس چوکی کالاگجراں نے دوران گشت ملزم ماجد عرف موجو ولد محمد رفیق سکنہ محلہ دارا کالا گجراں جہلم سے 260گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close