سیلفی کا جنون، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے چھ اہلکاروں نے کورونا کے مریض کے ساتھ سیلفی بنا ڈالی

خیرپور (پی این آئی) کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ سلیفی لینے پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے چھ اہلکاروں کو ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیا، تمام افراد کو 14روز تک قرنطینہ میں رکھنے کے احکامات دے دیے گئے جنہوں نے ایران سے آنے والے کورونا وائرس کا شکار کوٹ ڈیجی کے رہائشی مریض کے ساتھ سیلفی بنوائی

اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور میرس محمد ندیم سندھو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ان چھ ملازمین کو تاحکم ثانی ملازمتوں سے معطل کردیا گیا ہے جنہوں نے اس مریض کے ساتھ تصویر بنائی۔ ندیم سندھو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ سیلفی لینے کا واقعہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے علم میں آیا جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جن چھ افراد کو معطل کیا گیا وہ تمام خیرپور میرس کے مختلف تعلقہ میں منشی کے عہدے پہ تعینات تھے۔ ڈی سی آفس سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ ان تمام افراد کو 14 دن تک قرنطینہ میں رکھیں اور اس حوالے سے دیگر ضروری اقدامات کریں، ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر کو اس معاملے میں تعاون کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close