گجرات(پی این آئی) پوری دنیا میں ابھی تک 3 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر اور 16 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے کورونا وائرس کی اب پاکستان میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد ابھی تک 877 افراد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد اس کا نشانہ بن
کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی دوران ایک ایسے پیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کورونا وائرس کا دم سے علاج کر کے لوگوں کو لوٹ رہا تھا۔گجرات پولیس کا کہنا تھا کہ یہ جعلی پیر لوگوں کو 100 فیصد علاج کی یقین دہانی کروایا تھا جس کے بعد ان سے بھاری رقم لیتا تھا۔ حکام کا مزید کہنا تھاکہ جب ہمیں اس شخص کی اطلاع ملی تو ہم نے کارروائی کا فیصلہ کیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔یاد رہے کہ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی جبکہ چین، امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے جلد ویکسین بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے،لیکن ویکسین تیار کرنے کی حتمی تاریخ کا باقائدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ابھی تک پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں ہر گزرتےدن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد ابھی تک صورتحال کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوا۔گزشتہ روز سندھ میں 42، پنجاب میں 24، گلگت میں 9، خیبرپختونخوا میں 7، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 2 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد حالات کی سنجیدگی کا اندازہ لگاتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ نے فوج مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں