لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر دلہا اور اہل خانہ کو گرفتار لر لیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دلہا اور اہل خانہ کو گرفتار کرلیا ہے ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہور ریس کورس کے قریب شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اور

دفعہ144 کی خلاف ورزی پر شادی ہال سیل کردیا.ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے شادی ہال کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا اور دولہا اور اس کے اہل خانہ کو پولیس اسٹیشن بھیج دیا دریں اثناءضلعی انتظامیہ نے لاہور میں ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے نجی اسٹور کو سیل کر کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.دوسری جانب لاہور 34 اور پنجاب بھر میں 225 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے چین سے شروع ہونے والا وائرس دنیا کے 175 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ وائرس متعدد زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد لوگ ابھی بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں.وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ لاہور میں اب تک 34 جبکہ صوبہ بھر میں225 کسیز رپورٹ ہو چکے ہیں،175 مریضوں کا تعلق ڈی جی خان،4 گجرات، 4 گوجرانوالہ، 3جہلم، 2 راولپنڈی، 2ملتان اور ایک سرگودھا کارہائشی ہے.وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ میڑوبس و دیگر بس سروسز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام گھروں میں رہیں . کورونا کے سدباب کیلئے اجلاس میں چیف سیکرٹری نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا حکم دیا اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں ہسپتالوں کیلئے پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی شروع کردی جائے گی.

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close