آزادی صحافت کی لڑائی میں حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے،انجینئر حافظ سرفراز احمد

جہلم(نامہ نگار)آزادی صحافت کی لڑائی میں حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے جبکہ تمام کاروائی قانون کے مطابق ہونا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ اس وقت ملک کرونا

وائرس کے خاتمے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر جہاد کررہا ہے دوسری طرف حکومتی اقدامات پر ملک کے سب سے بڑے چینل جیو اور اخبار جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو بغیر تحقیقات کے نیب کی طرف سے گرفتار کرنا ایک بھونڈا عمل ہے جس کی پوری قوم بھرپور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ آج تک نیب نے جو بھی کاروائی کی اس میں جن پر انہوں نے الزام لگائے وہ نا تو ثابت ہوسکیں بلکہ انہی لوگوں کو بیرون ملک بھجوا دیاگیا کہ یہی اس حکومت کا وطیرہ ہے انہوں نے کہاکہ آج حکومت کو تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک چلانے کے لیے اور کرونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا جس میں سب سے پہل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کی ہے اور سب جماعتوں نے اس پر اتفاق کا اظہار کرکے ایک ایسا لائحہ عمل بنایا ہے کہ ہماری جماعت کا پورے ملک میں وقار بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ میر شکیل الرحمان کو رہا کرکے ان کیخلاف اگر کوئی الزام ہے اور ثبوت ہیں تو اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے قانون کے تقاضے پورے کیے جائیں اور انہیں فی الفور رہا کیا جائے جبکہ جیو کے خلاف جو سازش پیمرا کررہی ہے اسے بند کرکے جیو کو اس کے پہلے نمبروں پر لایا جائیے۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close