کرونا وائرس کے خلاف جہاد کرکے اس کو ختم کرنا ہے،کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع جہلم

جہلم(نامہ نگار) اس وقت ہمیں اللہ پر یقین کرکے کرونا وائرس کے خلاف جہاد کرکے اس کو ختم کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے صدر راجہ شیراز اکبر،جنرل سیکرٹری شیخ عبدالوحید، فنانس سیکرٹری معین اور دوسرے عہدیداروں نے چوک شاندار جہلم میں لوگوں میں کرونا وائرس

کو ختم کرنے کے ضمن میں شعور بیدار کرنے کی ایک مہم میں کیا انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا کامل یقین اللہ تعالی پر ہے اور اللہ تعالی ہی ہماری رہنمائی اور مدد کرتا ہے جبکہ آج جس طرح قوم اس کے خلاف مل کر جہاد کررہی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انشاء اللہ کوئی وبا مسلمانوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتی انہوں نے کہاکہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے لوگوں میں فری سیناٹزرز اور فیس ماسک تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ کچھ لوگ جن کا کیمسٹ برادری سے کوئی تعلق نہیں ہے ماسک مہنگے داموں فروخت کررہے تھے جن کو ہم نے سختی سے منع کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جہلم شہر کے علاوہ تمام دیہی علاقوں میں ہمارے سینئر نائب صدر اور دوسرے عہدیدار اس مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں اللہ تعالی اپنا رحم کرکے ہمیں اس وباء سے نجات دے گا۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close