کرونا وائرس، حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنیوالے تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائیاں جاری، گرفتاریاں اور مقدمات درج

نوشہرہ (پی این آئی)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں سکولوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال نے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اقراء سکول سسٹم واقع بانڈہ شیخ اسمعیل پبی کے خلاف

کاروائی کی گئی۔کاروائی کے دوران سکول کو سیل کر کے پرنسپل پر ایف ائی آر درج کر دیا اور موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔سکول پر چھاپے کے دوران سکول میں 300 سے زائد بچے , والدین کے ساتھ ساتھ تمام سکول سٹاف رزیلٹ ڈے پروگرام منانے پائےگیے۔ جس کو موقع پر بند کر کے سیل کر دیا گیا اور ہجوم کو گھروں پر جانے کی ہدایات جاری کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر پبی نے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے سختی سے ہدایت جاری کئے کہ سکولز،کالجز، شادی ہالز کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا۔ اور صوبائی حکومت کے دئیے گئیے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی اور کہا کہ مستقبل میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close