کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جہلم شہرمیں لاک ڈاؤن ، کاروبار مکمل بند

جہلم(نامہ نگار)کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں دیگر شہروں کی طرح جہلم میں مکمل لاک ڈاؤن کیاگیا تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع جہلم کے صدر ملک محمد اقبال اعوان، سرپرست شیخ محمد جاوید،سینئر نائب

صدر شیخ ندیم اصغر،جنرل سیکرٹری عبدالرشید بٹ اور تمام تاجروں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے تمام کاروبار بند رکھیں حتی کہ ہوٹل اور مٹھائی والے تاجروں نے بھی اپنے کاروبار بند رکھیں اور اپنے گھروں میں محدود رہے جبکہ تمام تاجروں نے تحصیلدار جہلم اور ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہد صدیق ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر جواد انور،ایس ایچ او سول لائن عمران کیانی،ایس ایچ او صدر سب انسپکٹر محمد افضل کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ناصرف اپنے کاروبار بند رکھیں بلکہ لوگوں میں مفت فیس ماسک تقسیم کرتے رہے۔لوگوں نے تاجروں کے اس مثبت کارکردگی کو سراہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں