الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

جہلم(طارق مجید کھوکھر)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم اظہر اقبال ڈار و ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر آرفن کیئر یحیٰ عبدالعزیز نے بچوں کی کفالت کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آرفن کیئر فاؤنڈیشن احمد جمیل راشد کے علاوہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل،ممتاز ماہر امراض قلب ڈاکٹر جواد بخت کیانی،ملک رضوان ایڈووکیٹ کے علاوہ جہلم چیمبر آف کامرس کے اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری شکیل احمد،مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع جہلم کے صدر ملک محمد اقبال اعوان،شیخ شہزاد اصغر،ندیم خان کے علاوہ دیگرمعززین نے شرکت کی۔اس موقع پر یحیٰ عبدالعزیز نے بتایا کہ فرینڈز الخدمت کے تحت آرفن کیئر فاؤنڈیشن بارہ ہزار بچوں کو ماہانہ 35سو روپے جبکہ ایک ہزار بچوں کو آغوش سنٹر میں رکھ کر ان کی پرورش کررہی ہے اسی طرح ضلع جہلم میںایک سو بچوں کی کفالت ہورہی ہے جس میں آپ لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ یہ ناصرف نیکی بھی ہے اور عبادت بھی جس میں آپ کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے اس موقع پر بہت سے لوگوں نے بچوں کی کفالت کرنے کا وعدہ کیا۔۔۔

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close