جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدما ت درج

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدما ت درج
جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،۔اے ایس آئی غلام مجتبیٰ تھانہ سول لائن نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر

94/20بجرم 381/411ت پ تھانہ سول لائن نے مسروقہ کار کی تلاشی کے دوران پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی محمد الطاف تھانہ ڈومیلی نے دوران گشت ملزم شہباز شوکت ولد شوکت علی سکنہ نارہ مغلاں ضلع چکوال سے 240گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی غلام مجتبیٰ تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزم زین الزاہدین ولد بشیر احمد بھٹی سکنہ حال مقیم CMHروڈ جہلم کو بحالت نشہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی شاہد مصطفیٰ تھانہ جلالپور شریف نے دوران گشت ملزم عبدالکریم ولد عبدالمجید سکنہ محلہ نثارآباد پننوال سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close