پولیس اہلکاروں کو سینیٹائزر اور فیس ماسک کی فراہمی

جہلم(طارق مجید کھوکھر) پولیس لائن اور ڈی پی او آفس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ملازمین میں سینیٹائزر اور فیس ماسک کی فراہمی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نےکرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پولیس لائن کے تمام افسران وملازمین کے ساتھ ساتھ ڈی پی او

آفس جہلم کے تمام افسران اور ملازمین میں سینیٹائزر اور فیس ماسک تقسیم کیے جبکہ انہیں ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی ہی نہیں بلکہ اس کے بعد بھی اس کا استعمال ضروری ہے کیونکہ اسی طرح کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ان تمام اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا جس کو میں خود مانیٹر کرونگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close