تمام ملازمین اور افسران کو سینیٹائزر اور فیس ماسک استعمال کرنے کی ہدایت

جہلم(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام سرکاری دفاتر کا دورہ، انہوں نے تمام ملازمین اور افسران کو سینیٹائزر اور فیس ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تمام سرکاری دفاتر کا دورہ کیا جبکہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ملازمین سینیٹائزر اور ماسک

استعمال کریں تا کہ کرونا وائرس جیسی موذی بیماری بچا جا سکے انہوں نے کہاکہ عوام سے رابطوں کو کم کریں جبکہ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگائیں جس کے لیے ہم ہر دفتر کا موبائل نمبر اور لائن نمبر دے رہے ہیں اس پر رابطہ کرکے آپ اپنا کام کروا سکتے ہیں جبکہ جتنا ہم دور رہینگے اسی طرح ہم اس موذی بیماری سے بچ کر رہ سکتے ہیں اسی طرح انہوں نے چیف آفیسر میونپسل کارپوریشن انعام الرحیم کو بھی ہدایت کی کہ تمام ملازمین سینیٹائزر اور ماسک استعمال کریں جبکہ دفاتر میں غیر ضروری لوگوں سے اجتناب کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close