جہلم(نامہ نگار)عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے جسے ہم بحیثیت ایک ٹیم پورا کرینگے ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے اپنے حلقہ کے تمام دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی
فراہمی اور انہیں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا انہوں نے کہاکہ یہ کرونا وائرس کوئی سیاسی مسئلہ نہیں یہ پوری قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے جس میں ہمیں غیر جانبدار ہو کر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب تمام شادی ہالز پر پابندی لگا کر ایک احسن اقدام کیا ہے لیکن خدا شکر ہے کہ ضلع جہلم میں ابھی تک کوئی کرونا وائرس کا کیس کسی ہسپتال میں بھی نہیں آیا دو افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شک کی بنیاد پر داخل ہوئے تھے جن کے تمام ٹیسٹ منفی ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیاگیا انہوں نے کہاکہ آج ہمیں اس عہد کی ضرورت ہے کہ ہم نے اس سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی طرف دی گئی تمام ہدایات پر ناصرف عمل کرنا بلکہ سب سے کروانا ہے انہوں نے کہاکہ کسی جگہ بھی کوئی عوام کا جم غفیر نہیں ہونا چاہئے جبکہ تمام سرکاری دفاتر میں ملازمین سینیٹا ئزر اور ماسک کا استعمال کرکے اپنے درمیان فاصلہ رکھیں تبھی اس کو ہم کنٹرول کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے سی ای او ہیلتھ کو کہا ہے کہ وہ تمام میڈیکل سٹورز پر ٹیمیں بھجوائیں اور وہاں سے سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کو یقینی بنا کر مجھے رپورٹ کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں