ضلع جہلم، 174سیکمیں 264ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انورنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق جہلم کی چاروں تحصیلوں میں تحصیل کونسلز اور میونسپل کارپوریشن و میونسپل کمیٹیز کے تحت شہر میں ترقیاتی پروگرام اورکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر

میں 174 سکیموں کے تحت 264 ملین روپے کی لاگت سے کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اپنے دفتر میں پی ایس ایم پی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو سکیموں پر کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ملک اسد، چیف آفیسر ایم سی جہلم انعام الرحیم، چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پی ایم ایس پی پروگرام کے تحت گلیوں اور محلوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور انکی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام شکایات کی صورت میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ دفتر سے رابطہ کریں، عوامی پیسہ عوام کے لئے خرچ کریں گے اور کوالٹی اور اہداف کے مطابق کام مکمل کروائیں گے۔انہوں نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو کام کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں، جو ٹھیکیدار کام نہیں کر رہے انکا کنٹریکٹ خارج کرتے ہوئے بلیک لسٹ کیا جائے

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close