گھر پر چھاپہ، ڈیڑھ لاکھ کے قریب ماسک برآمد، 4 چینی باشندے گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی) کے سیکٹر ایف سیون میں ایک گھر سے چھاپہ مار کر 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ماسک برآمد کرلیے گئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر رندھاوا نے معلومات کی بنیاد پر اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سیون میں گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب ماسک برآمد کر کے 4 چینی باشندے

گرفتار کرلیےچینی باشندوں نے ماسک 45 بڑے کاٹن میں چھپائے ہوئے تھے اور مارکیٹ میں ماسک کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ چینی باشندوں کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب لاہور ، کراچی سمیت پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے ماسک اور سینسٹائزر نایاب ہوگئے ہیں۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت اور طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کا مشورہ کیا دیا دونوں اشیا ہی نایاب ہو گئیں۔ قیمتیں کئی گُنا بڑھ جانے کے باوجود بھی کراچی میں شہریوں کو ماسک اور سینیٹائزر نہیں مل رہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے خوف کا فائدہ اٹھا کر مہنگے داموں ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک فروخت کرنے والے 4 افراد کو ڈیفنس اور کھارادر سے گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close