کرونا وائرس کی جعلی ویکسین بیچنے والا ڈاکٹر گرفتار

کراچی(پی این آئی) چین کے شہر وہان سے شرو ع ہونے والے کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اب پاکستان میں بھی اس کی تباہی کے سلسلے جاری ہیں۔پاکستا ن میں ابھی تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد دکی تعداد 185 ہوگئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی

گئی ہے۔دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے اس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کامیابی سامنے نہیں آئی۔اسی دوران پولیس نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے جو دعویٰ کرتا تھا کہ اس کے پاس کرونا وائرس کی ویکسین موجوف ہے ۔بتایا گیا ہے کہ وہ جھوٹی ویکسین پیش کر کے لوگوں کو لوٹ رہا تھا ۔پولیس کو اطلاع ملتے ہیں کارروائی کی گئی جس کے بعد مبینہ ڈاکٹر کو اس کے کلینک سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام نے بات کرتے ہوئے بتایاہے کہ انہیں کچھ ایسے لوگوں نے اطلاع دی تھی جو اس کے پاس علاج کی غرض سے جا چکے تھے۔ہمیں اطلاع ملی تو ہم نے کارروائی کرنے کا سوچا جس کے بعد ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مبینہ ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اب اس کی میڈیکل ڈگریوں کی بھی تصدیق کروائی جائے گی کہ وہ اصلی ہیں یا جعلی۔یاد رہے کہ کرونا وائر س کی وجہ سے پاکستان بھر میں خوف پھیلا ہوا ہے جس کے بعد لوگوں کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ا س سے کسی طرح بچا جا سکے۔لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد حالات کنٹرول میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اسی دوران ایک ڈاکٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس ویکسین موجود ہے اور اس کے ذریعے وہ لوگوں کو لوٹ رہا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close