ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم اکمل خان کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم اکمل خان کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم اکمل خان نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا ان کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30جہلم نوید اشرف،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم عاطف وڑائچ،سپرنٹنڈنٹ جیل محمد

منشاء سندھو،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹو)مظہر اقبال،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(جوڈیشل)ملک بابر علی بھی ان کے ساتھ موجود تھے معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کا تفصیلی کا دورہ کیا اور قیدیان/حوالاتیان سے جیل انتظامیہ کی طرف سے انہیں دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا معزز جج نے کچن اسیران جیل ہسپتال نوعمر وارڈ اور دیگر بارکوں کا دورہ کیا معزز جج نے جیل کے اندر تیار ہونیوالا کھانا چیک کیا جو کہ معیار اور مقدار میں تسلی بخش تھا معزز جج نے قیدیوں کو جیل کے اندر دی جانیوالی سہولیات کو سراہا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماسکس کی تیاری کی لاگت کا استفسار کیا تو انہیں بتایاگیا کہ جیل ہذا کی ضرورت کے مطابق مبلغ تیس ہزار روپے کے ماسکس درکار تھے مگر اپنی مدد کے تحت یہی ماسکس مبلغ پانچ ہزار روپے کی لاگت سے تیار کیے جارہے ہیں ماسکس کی تایری کے اس اقدام کی تعریف کی گئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے اندر صفائی کے انتظام اور قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات کا تسلی بخش قرار دیا۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں