منشیات اور اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی جاری

جہلم (طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔ ایس آئی عاطف یونس تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم عدیل محمود ولد ارشد محمود سکنہ باغ محلہ جہلم سے 5عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد معروف تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم محمد احمد ولد محمد سعید سکنہ کوچہ نواب دین

مشین محلہ نمبر 3 جہلم سے 3عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی واجید حسین تھانہ سوہاوہ نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 145/18بجرم 394/411ت پ تھانہ سوہاوہ ملزم محمد یاسین عرف سیلو ولد لال حسین سکنہ چک ہندر کامونکی گوجرانوالہ کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 3ضرب روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی اظہر اقبال تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم محمد رشید عرف شیدا ولد محمد شکیل سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی ارسلان یاسین تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم محمد ستار ولد محمد غفار سکنہ اقبال ٹاؤن دینہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی شہباز احمد تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم مجیب الرحمان ولد اللہ دتہ سکنہ محلہ نئی آبادی کھیوڑہ سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی مطلوب حسین تھانہ پنڈدادنخان نے احمد شہزاد عرف آفاق ولد محمد عارف سکنہ محلاں کوٹ کلاں کو کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں