شیخوپورہ (پی این آئی)شیخوپورہ میں تین مسلح ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا، ایک ڈاکو فرار ہوتے ہوئے شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے اس کی مار مار کر درگت بنا دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ میں رات نو بجے کے قریب تین موٹر سائیکل سوار
ڈاکو ڈکیتی کے لیے ایک موبائل شاپ پر زبردستی داخل ہو گئے اوردکانداروں سےموبائل فون اورنقدی چھیننے کی کوشش کی،دکانداروں کےمزاحمت کرنےپرڈاکوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک دوکان دار ارسل ریاست ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جا کر جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا دوکاندار شدید زخمی ہو گیا۔موقعہ واردات پر ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے ڈاکو کو مار مار کر اس کی درگت بنا دی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں