چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر)کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ساتھ ساتھ تمام ڈسٹرکٹ کے ہسپتالوں میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف نیک جذبے کے تحت اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر

ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد کیا انہوں نے کہاکہ نرسنگ سٹاف اور نرسنگ سکول کے طلباء و طالبات اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال میں اور ان کو صحت عامہ کی سروسز فراہم کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کررہی ہیں کیونکہ ابھی تک ہمارے پاس کوئی کرونا وائرس کے ضمن میں مریض نہیں آیا لیکن ہم اور ہمارا محکمہ صحت کا تمام عملہ بشمول نرسنگ سٹاف اپنے فرائض مستعدی سے سرانجام دے رہا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں صفائی کے ضمن میں تمام اقدامات ترجیح بنیادوں پر کیے جارہے ہیں جبکہ ہسپتال کے تمام ڈاکٹر اور عملہ اپنی ڈیوٹی کو سرانجام دے رہا ہے جس کو ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی مانیٹر کررہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close