اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور پنڈدادنخان کی کارروائیاں، 920 چینی کے تھیلے ضبط

جہلم(طارق مجید کھوکھر)اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد نے کارروائی کرتے ہوئے 680 چینی کے تھیلے تحویل میں لیے۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ جہلم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 680 چینی کے تھلے ضبط کر لئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے خفیہ

اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں کاروائیاں کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ 680 چینی کے تھیلے شاندار چوک میں حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس پر شاندار چوک میں فروخت کیا جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرپنڈ دادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے 240 چینی کے تھیلے جن کا دوکاندان کے پاس ریکارڈ موجود نہیں تھا تحویل میں لیے۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ جہلم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید240 چینی کے تھلے ضبط کر لئے۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close